اسلام آباد (پی این آئی) اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان اگلے 8 دن میں لانگ مارچ کی فائنل کال دے رہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے لانگ مارچ سے متعلق اہم اعلان کیا گیا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، عمران خان اگلے 8 دنوں میں لانگ مارچ کی فائنل کال دینے جا رہے ہیں۔
ظفرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ فیصلہ کن وقت ہے، جو بھی سمجھتا ہے ہم ان چوروں کو قبول کرلیں گے، کسی غلط فہمی میں نہ رہے، میں قوم کو کال دینے والا ہوں، میں اپنی تیاری مکمل کررہا ہوں۔شہبازشریف میں تمہارا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تم نے وزیراعظم دفتر میری اور اعظم خان کی آڈیو لیک کردی، اب دنیا کو پتا چلے گا وہ سائفر ایک حقیقت ہے، آپ مجھے نقصان پہنچانا چاہتے تھے لیکن اپنا ہی بیڑہ غرق کرلیا، ہمارے سفیر کو امریکی ڈونلڈ لو کہتا اگر عمران خان کو عدم اعتماد میں شکست نہ ہوئی تو پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑے گا، اگر شہبازشریف چیری بلاسم کو لے آئے تو معاف کردیا جائے، شہبازشریف جب بھی کوئی بوٹ دیکھتا ہے تو پالش شروع کردیتا، علامہ اقبال نے ہندوستان میں غلام سوئے ہوئے مسلمانوں کو جگایا، جو بھی انسان لالچ یا خوف میں راہ حق سے ہٹ جاتا ہے، میری نظر میں وہ شرک ہے۔
ہمیں انہوں نے دنیا میں ذلیل کیا ، ہماری اوپر ایسی حکومت بٹھا دی گئی جس نے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ سیلاب کے عذاب سے گھر تباہ ہوگئے، کپاس، چاول اناج چلا گیا، وہ سڑکوں پر پڑے ہیں اور بلاول بھٹو امریکا میں جاکر پتا نہیں کون سی کہانی سنا رہے ہیں، شہبازشریف کیا کررہا ہے؟ عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نیب نے انکوائری کیلئے بلایا کہ بتاؤ تمہاری اربوں کی پراپرٹی کہاں سے آئی؟ تو باہر بھاگ گیا، اب پھر پاکستان میں آگیا ہے، اربوں روپیہ چوری کرکے ملک سے باہر لے جاتے ہیں، لیکن بھینس، سائیکل چوروں کو کیوں جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔اللہ نے فرمایا تم اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو، نیوٹرل نہیں رہ سکتے، یہ اربوں روپیہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، ڈالر بڑھتا ہے اور روپیہ نیچے گرتا ہے، لیکن چوروں کے ڈالر میں اضافہ ہوجاتا ہے، ان چوروں کو ڈیل کرکے ملک میں واپس لانا بڑا جرم نہیں ہوسکتا، اگر قوم کو تباہ کرنا ہے تو ان چوروں کو مسلط کردو، کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اسحاق ڈار جب 1999میں حکومت چھوڑی تو ملک کا دیوالیہ نکال دیا تھا، اب 2018میں معیشت چھوڑی تو دیوالیہ، بیرونی خسارہ ریکارڈ تھا، ایکسپورٹ5سال میں بڑھی نہیں۔اب پھر اسحاق ڈار کو واپس لے آئے، اگر ہم نے چپ کرکے یہ چیز تسلیم کرلی تو بھیڑبکریوں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر دراصل یہ چیف پاکستان کا الیکٹورل فراڈ ہے ۔ آڈیو لیکس کے اندر یہ دو نمبر آدمی ثابت ہوگیا ہے، ن لیگ کے ساتھ مل کر میچ فکس کرتا ہے، ہمیں اس کا پہلے بھی پتا ہے، سلطان سکندر اگر تم کوئی عزت غیرت ہے تو فوری مستعفی ہوجاؤ، اگر استعفا نہیں دو گے تو قوم تمہیں قانون کی خلاف ورزی پربخشے گی نہیں، عوام کے مینڈیٹ میں خلاف ورزی کرنے پر قوم معاف نہیں کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں