سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز امیر نے ایک اور اعتراف کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) سارہ قتل کیس میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے شراب نوشی اور چرس پینے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم آئس نشہ کا عادی نہیں لیکن دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ شراب نوشی اور چرس بھی پیتا رہا جبکہ وقوعہ کے وقت گرفتاری کے موقع پر ملزم نشے میں نہیں تھا۔

 

 

ملزم شاہنواز امیر نے مقتولہ سے 48 ہزار درہم لے کر مرسڈیز کار خریدی، ملزم نے اپنی مقتولہ اہلیہ سے مرسڈیز کار لینے کا دوران تفتیش اعتراف کیا۔ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے پولیس نے سٹیٹ بینک کو مراسلہ بھیج دیا ہے جبکہ ملزم کے موبائل فون کا تمام ڈیٹا بھی پولیس نے حاصل کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close