نواز شریف یا وزیراعظم شہباز شریف؟ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کس کا ہو گا؟ وزیردفاع خواجہ آصف کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ابھی دو مہینے ہیں، تاریخ کا فیصلہ یہ ہے کہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کیے تھے، پانچواں نواز شریف کا بھائی مقرر کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتفاق رائےکہاں سے آیا؟ کسی آئین، قانون میں نہیں۔

 

 

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف کے آنے سے پہلے پنجاب میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس پوزیشن میں ہوجائیں گے، کوشش ہے اور جاری رہے گی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وہ پنجاب میں کون سا ڈیڑھ، دو سو کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، صرف سات، آٹھ کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں