عمران خان کہتے تو ٹھیک ہیں، وہ کھلاڑی ہیں، آڈیو لیکس پر ریحام خان کا دلچسپ ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تو ٹھیک ہیں، وہ کھلاڑی ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان نے عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق گفتگو لیک ہونے ہونے پراپنے ردّ عمل میں کہا کہ پہلے کھیل کھیل میں ملک کی معیشت دھرنوں کے ذریعے تباہ کی۔

 

 

پھر کھیل کھیل میں اقتدار پر مسلط ہو کر معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ آخر میں خط سے کھیل کر ملک کے سفارتی تعلقات تباہ کرنے کی پوری کوشش کی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سائفر سے متعلق گفتگو لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کو شہبازشریف وغیرہ نے لیک کیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ شہباز شریف نے بڑا اچھا کیا جوسائفر لیک کردیا، اس کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے، یہ ایکسپوز کریں گے تو کھیلیں گے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close