اسلام آباد (پی این آئی ) حکومت نے عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کیا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق قیمتوں میں کمی کااصولی فیصلہ کل کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد حکومت نے انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف ) سے درخواست دی تھی کہ قرض کی ملنے والی دوسری قسط فوری جاری کی جائے اور پٹرولیم مصنوعا ت پر عائد کی جانے والی لیوی کو کچھ عرصہ کیلئے منجمند کیا جائے۔
جس پر آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد لیوی 3ماہ کیلئے منجمند کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق ابھی آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا، لیکن حکومت کی جانب سے پٹرول ساڑھے 7روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 15روپے فی لیٹر تک سستا کیے جانے کا امکان ہے۔ تھریٹ الرٹ پر مکیش امبانی کی سیکیورٹی میں اضافہ، کیٹگری زیڈ پلس کردی گئی واضح رہے کہ حکومت نے قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کی جائے جس کیلئے مرحلہ وار لیوی عائد کی جا رہی ہے اور پٹرول پر جنوری تک اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر اپریل تک لیوی 50 روپے تک پہنچ جائیگی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں