اسلام آباد(آئی ا ین پی ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پاکستان تحریک انصاف رہنما فیصل واوڈا کے کیس کی سماعت 4 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر سننے کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج اس کیس کو مکمل نہیں کر پائیں گے اور 4 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر کیس سنیں گے۔
فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے مختصر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کیس 4 سے 5 مرتبہ بغیر سماعت ملتوی ہو چکا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر اپیل پر سماعت کی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں