کراچی والے مزے کریں، بجلی سستی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے کراچی کے شہریوں کو بجلی سستی ہونے کی خوش خبری سنا دی ہے۔چیئرمین نیپرا کی زیرِ صدارت کے الیکٹرک کی اگست کے فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی۔ اجلاس میں چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی ہو گی، جس سے انہیں 8 ارب 87 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 4 روپے 21 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔

اس حوالے سے نیپرا کے ممبر انجینئر مقصود انور نے بتایا کہ کے الیکٹرک اپنی بجلی مہنگی بنا رہا ہے جبکہ یہ نیشنل گرڈ سے سستی بجلی لیتا ہے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے بجلی 13 روپے 61 پیسے فی یونٹ میں لے رہا ہے، جبکہ اپنی بجلی 37 روپے سے زیادہ میں بنا رہا ہے، ایسے کیسے بجلی سستی ہو گی؟ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ کے مقابلے میں 24 روپے فی یونٹ مہنگی بجلی بنا رہا ہے۔ ممبر نیپرا کے پی نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنی بجلی بنانے کی قیمت کم کرتا تو صارف کو 6 روپے فی یونٹ ریلیف ملتا۔

چیئرمین نیپرا نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک سستی بجلی کی پیداوار کے لیے اقدامات کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں