آصف زرداری کے پھیپھڑوں کے قریب پانی جمع ہو گیا ہے، بیٹی بختاور بھٹو نے تصدیق کر دی

کراچی (پی این آئی) سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ ان کے والد آصف زرداری کورونا کے بعد کے اثرات سے گزر رہے ہیں، ان کے پھیپڑوں کے قریب پانی جمع ہو گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کا گزشتہ ماہ بھی کراچی میں علاج ہوا تھا،جس کے باعث وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کرسکے۔ بختاور بھٹو نے سابق صدر کی بہتر صحت کے لیے دعا کرنے والوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں