اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک کا فارنزک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھاکہ ریکارڈنگ میں موجود مواد اہم ہے، ریکارڈنگ قانون کے مطابق نہیں، جنھوں نے ریکارڈنگ کی وہ جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ سازشی بیانیہ بیچ چوراہے پھوٹ گیا، عمران خان کو جس ویڈیو لیک کا ڈر ہے، وہ نہ بتانے والی ہے نہ دکھانے والی۔ان کا کہنا تھاکہ آڈیو لیک میں سرکاری اجلاسوں کے مِنٹس تبدیل کرنے کی بات کرکے قوم سے کھلواڑ کیا گیا، ملک کو سفارتی تنہائی کا شکارکردیا گیا۔یاد رہے کہ امریکی سائفر کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کا نام نہیں لینا، اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں