وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں پھر اضافہ، ارکان کی تعداد74ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اور سینئر قانون دان عرفان قادر کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔ ان کی تقرری کے بعد وفاقی کابینہ کا حجم 74 رکنی ہوگیا ہے۔ عرفان قادر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کابینہ میں 35 وفاقی وزرا، سات وزرائےمملکت ، چار مشیر اور 28 معاونین خصوصی ہیں. اس کابینہ میں تازہ اضافہ اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ اور عرفان قادر کی بطور معاون خصوصی تقرری ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا قلمدان چھوڑا ہے تاہم وہ وفاقی وزیر کے عہدے پر برقرار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close