آصف زرداری کی صحت کی تازہ ترین رپورٹ آ گئی

کراچی (آئی این پی )سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اور ایک دو دن میں بلاول ہاس واپس آئیں گے۔ بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر بلدیات ناصر جسین شاہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی طبیعت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ افواہیں، افواہیں ہوتی ہیں، صدر آصف علی زرداری مردِ حر ہیں، کبھی اس طرح کی باتوں کے لیے بائی پاس نہیں ہوتے۔

گزشتہ رات متعدد ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں بلاول ہائوس کے قریب ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ آصف علی زرداری کا طبی معائنہ تھا اور اب وہ جلد بلاول ہائوس واپس جائیں گے۔واضح رہے کہ 2 جولائی 2021 کو سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے اور تھکاوٹ کی شکایت کے سبب کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے اس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ دو دن قبل عدالت میں پیشی اور بجٹ اجلاس کے لیے سفر کی وجہ سے آصف علی زرداری تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تھے۔ان دنوں آصف علی زرداری ایک ہفتے کے لیے لاہور میں تھے اور اس کے بعد اہم سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر اسلام آباد روانہ ہوگئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close