8 اکتوبر کو چھٹی کا اعلان

ابو ظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن (ایم او ایچ آر ای) نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 8 اکتوبر 2022 کو پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر نجی شعبے کے لیے چھٹی ہوگی اور اس چھٹی کی تنخواہ بھی ادا کی جائے گی۔خلیج ٹائمز کے مطابق اگرچہ اس کا مطلب ان لوگوں کے لیے لمبا ویک اینڈ نہیں ہے جنہیں ہفتہ اتوار کی چھٹی ملتی ہے، لیکن یہ ہفتہ کو کام کرنے والوں کے لیے خوش آئند ہوگا۔

 

 

اس عام تعطیل کے بعد رواں سال مزید دو عام تعطیلات بھی آئیں گی۔ باقی دو عام تعطیلات یوم الشہید اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ہوں گی۔ چونکہ یہ تاریخیں 1، 2 اور 3 دسمبر کو آتی ہیں اور 4 دسمبر کو اتوار ہوگا ہے، اس لیے کارکنوں کو ایک لمبا ویک اینڈ میسر آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close