لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو “غدار” قرار دیتے ہوئے انہیں عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کردیا۔عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق آڈیو لیک ہونے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا “اگر آج ہر طرح کا سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی اس غدار عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا۔
22 کروڑ کا ملک 4 سال ایک نااہل، نا ہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا۔اس نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ثاقب نثار جیسوں نے اسے صادق و امین قرار دیا؟ کونسا جرم ہے جو اس پر ثابت نہیں ہوا؟ وہ خود کہہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے۔”مریم نواز کا مزید کہنا تھا “تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا،اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے،تشویشناک پہلو یہ ہے کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں