آڈیو لیک پر عمران خان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کو شہبازشریف وغیرہ نے لیک کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سائفر لیک پر ردعمل دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بڑا اچھا کیا انہوں نے لیک کردیا۔ میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہوجائے تاکہ پتہ تو چلے کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہے۔اس کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے۔

یہ ایکسپوز کریں گے تو کھیلیں گے۔خیال رہے کہ امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آ گئی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کہہ رہے ہیں امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف کھیلنا ہے۔ سامنے آنے والی آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close