نوازشریف کی واپسی کی تیاری کرلی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے نوازشریف کی واپسی کی تیاری کرلی، آمد سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت کرائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کےبعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کا طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا ہے۔اے آروائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی واپسی کی تیاری کرلی، آمد سے قبل نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کرائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی ضمانت کےعرصے میں نواز شریف باقاعدہ ضمانت کیلئے پیش ہوں گے اور عدالت کی جانب سے ضمانت دینے یا جیل بھیجنےکا فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی آمد کا وقت کنفرم نہیں تاہم ہوسکتا ہے انتخابات سے قبل آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close