اسلام آباد(پی این آئی )پنجاب میں بدستور فرح گوگی کا راج برقرار،عمران خان کی پنجاب میں براہ راست مداخلت عروج پر ، ٹرانسفر ،پوسٹنگ کے نام پر پنجاب میں مبینہ کرپشن کا بازار گر م ہو گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعلی پرویز الہٰی کو چھوٹے کا رول دے کر پنجاب کا کنڑول پھر گوگی کے حوالے کردیا ۔
ہے ۔ فرح خان بیرون ملک سے بذریعہ بنی گالہ فیصلے کرو ا رہی ہیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں میاں اسلم اقبال نے علیحدہ وزیراعلی ہائوس قائم کر لیا ہے ،وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی اسلم اقبال کے رویے سے شدید پریشان ہیں
جبکہ انہیں آزادانہ فیصلے کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق میاں اسلم اقبال کی متوازی وزیراعلی ہائوس میں سرگرمیاں جارہی ہیں ، ایل ڈی اے سمیت مختلف محکموں میں کرپٹ افسران کی تعیناتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سینئر وزیراسلم اقبال نے اپنے بھائی کو ایل ڈی اے کی نگرانی سونپ دی ہے ۔ نجی ٹی وی روپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فرح گوگی بیرون ملک سے بیٹھ کر بنی گالہ کے ذریعے فیصلہ کروا رہی ہیں ، جبکہ پنجاب میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے نام پر کرپشن کا بازار گرم ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں