عبداللّٰه شاہ غازی کے مزار کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

کراچی (پی این آئی) نامور صوفی بزرگ عبداللّٰه شاہ غازی کے مزار کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق عبداللّٰه شاہ غازی مزار کے روڈ کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث بند کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیچ ویو چورنگی اور عبداللّٰه شاہ غازی مزار فلائی اوور کے درمیان ٹریفک معطل ہے۔ ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزار کے اطراف پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close