اسحاق ڈار آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر عارف علوی حلف لیں گے

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار آج بدھ کو وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،اسحاق ڈارکی حلف برداری کی تقریب آج صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی ۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکی حلف برداری کی تقریب آج صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسحاق ڈار سے حلف لیں گے۔خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف لیا۔مسلم لیگ(ن) نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close