اسلام آباد ( آئی این پی) برطانوی ہائی کمیشن کرسچن ٹرنر نے وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں میں وسعت لانے پر غور کیا گیا۔منگل کو خواجہ سعد رفیق اور برطانوی ہائی کمیشن کرسچن ٹرنر کے درمیان ملاقات میں برطانیہ سے پاکستان کے لیے پروازوں میں مزید اضافے اور پی آئی اے کو برطانیہ میں رسائی پر مشاورت کی گئی۔
وفاقی وزیر نے سیلاب متاثرین کے لیے برطانیہ کی طرف سے بھیجی گئی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کے لیے برطانیہ آنے کی اجازت کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے برطانوی ہائی کمشنر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ملاقات میں برطانوی فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری بھی ہائی کمیشن کے ہمراہ تھے۔سیکریٹری ایوی ایشن شوکت علی اور سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں