آصف علی زرداری سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) اچانک طبیعت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف زرداری ہسپتال منتقل، ڈاکٹر کی جانب سے سابق صدر مملکت کے پھیپھڑوں کا کل معائنہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔

 

 

جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ماہر اور سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم سابق صدر کی نگرانی کر رہی ہے۔ ڈاکٹرز نے کل سینئر سیاستدان کے پھیپھڑوں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر گزشتہ کچھ عرصے سے علیل ہیں، علالت کی وجہ سے ہی پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین نے اپنی نقل و حرکت محدود کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close