مفتاح اسماعیل نے دلبرداشتہ ہو کر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) مستعفی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وزارت خزانہ سے فارغ ہونے کے بعد کوئی اور سرکاری عہدہ قبول نہیں کریں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عہدے سے باضابطہ مستعفی ہوگئے ،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریری استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔مستعفی وزیر خزانہ نے شہباز شریف کو بھیجے گئے استعفیٰ میں لکھا کہ آپ کی قیادت میں ملک کی خدمت کرنا باعث افتخار ہے۔

 

 

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ بطور وزیر خزانہ و ریونیو اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفٰی قائد محمد نوازشریف کو پیش کیا تھا۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔قائد محمد نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا ۔ اجلاس میں موقف اختیار کیاگیاکہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی۔یاد رہے کہ اسحٰق ڈار اکتوبر 2017 سے لندن میں موجود تھے جو گزشتہ روز ہی وطن واپس پہنچے اور وزیر خزانہ کا منصب سنبھالیں گے۔اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔پاکستان واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کروں گا پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالیں، 1998 اور 2013 میں بھی ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا، قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار کی 5 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپسی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close