موجیں ہی موجیں، بالآخر پاکستانیوں کو پیٹرول سستا ہونے کی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی) موجیں ہی موجیں، بالآخر پاکستانیوں کو پیٹرول سستا ہونے کی خوشخبری مل گئی۔۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات 15 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔

 

 

اس کے علاوہ پیٹرول پانچ روپے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔29 ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سےکم قیمتیں لاگو ہوں گی۔پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close