اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی کلاس فیلو اور معروف ٹی وی اینکر مہر بخاری نے سارہ انعام کی آخری انسٹا پوسٹ شیئر کی ہے جس میں سارہ کے اکاؤنٹ کا نشان مٹا دیا گیا تھا، مہر بخاری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ سمجھتی تھی وہ سب ٹھیک کر لے گی۔ مقتولہ سارہ انعام نے آخری انسٹا پوسٹ 12 ستمبر 2022 کو شیئر کی تھی جس میں ہاتھ میں کتاب تھامی ہوئی تھی اور ساتھ معروف فارسی شاعر شمس تبریز کا قول بھی درج تھا۔
سارہ نے لکھا کہ ’بالکل ایسے ہی کہ اس نے میری زندگی میں رنگ بھر دیے، لیکن میری زندگی کا ایجنٹ خود بہت بری طرح متاثر ہوا، شمس تبریز کہتے ہیں کہ ، ’خزانے کھنڈرات میں چھپے ہوتے ہیں، اور ٹوٹے ہوئے دل میں خزانے جمع ہوتے ہیں‘۔
یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر بے ہوش کیا اور پھر اسے نہانے والے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں