سارہ قتل کیس، ایاز امیر کے بیٹے کے گھر سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد

اسلام آباد(آئی این پی) ملک کے معروف تجزیہ کا ر اورسینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام قتل کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت سامنے آئی جس کے تحت ملزم شاہنواز کے گھر سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف تجزیہ کا ر اورسینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام قتل کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے ۔پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے اور ملزم شاہنواز کے گھر سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز کے خلاف تھانہ شہزاد ٹان میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ انعام کا پرس اور شرٹ بھی ملزم کے فارم ہاس سے برآمد کرلی گئی ہے، مقتولہ کے پرس سے یو اے ای درہم اور امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کیفارم ہاس سے مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی کاربھی برآمد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سے بیرون ملک سے رقم بھی منگوائی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں