اوٹاوا(پی این آئی)کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ’فیونا‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طوفان سے صوبہ نووا اسکوشیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ اور نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے، یہی نہیں طوفان کی شدت اتنی تھی کہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، مکانات اور گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔
دوسری جانب فلپائن کے جزیرے لوزون میں سمندری طوفان نورو سے نقصانات دیکھنے میں آئے۔195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش نے درختوں، مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں