وزیراعظم ہائوس کا عملہ بھی مشکوک، وزیراعظم ہائوس سے ڈیٹا لیک ہونے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی جس میں حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہو گا۔ جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا، جے آئی ٹی کو اختیار ہو گاوہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل ریکارڈنگ ہوئی تحقیقات ہوں گی۔

 

 

تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعے کے وقت کون کون افسر وزیر اعظم ہاؤس میں موجود تھا،وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مامور سپیشل برانچ کے اہکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی۔ وزیر اعظم ہاؤس اور آفس پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت بھی محدود کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close