پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر حملہ، فائرنگ کردی

ڈی آئی خان (پی این آئی) ڈی آئی خان میں تحریک انصاف کے رکن اسملی کے گھر پر حملہ، نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کی زد میں آ کر سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے ضلع ڈی آئی خان سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی آغاز خان گنڈاپور کی رہائش گاہ پر حملہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

 

ڈی پی او ڈی ائی خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جب نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، تو پی ٹی آئی کے ایم پی اے اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو واقعے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close