ربیع الاول کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ 12ربیع الاول کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں ربیع الاول 1443ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 28 ستمبر بروز بدھ کو ہوگی، جبکہ 12 ربیع الاول 9 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا۔

 

مرکزی چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران ، وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک بھر سے چاند سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی گئیں، شہادتوں میں کی روشنی میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 1443ھ 28 ستمبر بروز بدھ کو ہوگی، جبکہ عید میلاد النبیﷺ 12ربیع الاول 9 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close