عمران خان کی نا اہلی کا امکان؟ اسلام آباد ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نےکاغذات نامزدگی میں مبینہ غلط بیانی پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی گئی ۔جسٹس عامر فاروق شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔درخواست گزا ر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے اس کیس میں متفرق درخواست دائر کی ہے،ہم اس کیس میں وفاق کو فریق بنانا چاہتے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنا ہو گا،

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران خان اب پبلک آفس ہولڈر نہیں اس نکتے کو بھی دیکھ لیں،درخواست گزا ر کے وکیل بیرسٹرعثمان نے کہا کہ عمران خان کا ابھی استعفیٰ منظور نہیں ہوا ،جس پر جسٹس عامر فاروق نے پھر سوال کیا کہ یہ بتائیں کہ اس کیس کو الیکشن کمیشن کیوں نہ بھیجیں؟عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا ، فیصل واوڈا کیس بھی اسی نیچر کا تھا الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا،وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بیان حلفی دینے کا معاملہ تھا ۔

ان تمام نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ایک تاریخ رکھ لیتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان نااہلی کیس پر سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close