پاکستان کی گرتی معیشت ، اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )ن لیگ کےسینئر رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ان کی کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار 5 سال کے بعد آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔

اسحاق ڈار منگل کو بطور ممبر سینیٹ کے ساتھ وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close