مریم اورنگزیب کو دیکھ کر نعرے لگانے والوں کے پاسپورٹ کینسل کر دینے چاہیے،عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے مریم اورنگزیب کیساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن پاکستانیوں نے مریم اورنگزیب کو دیکھ نعرے لگائے ان کے پاسپورٹ NICOP کینسل کر دینے چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عطااللہ تارڑنے مریم نواز کے واقعے پر شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ن پاکستانیوں نے مریم نواز کو لندن میں ہراساں کیا ان کے پاسپورٹ کینسل کر دینے چاہیے جبکہ پاکستان غیر ملکی پاسپورٹ پر آئیں تو انہیں گرفتار کر کے فوراً ڈی پورٹ کیا جانا چاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close