سرکاری زمین پر قبضے کا الزام، لیگی رہنماچوہدری تنویر پر فرد جرم عائد

راولپنڈی(پی این آئی)سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن رہنما چوہدری تنویر اور ساتھی چوہدری دانیال نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے 2019 میں 27 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔چوہدری تنویر نے عدالت میں بیان دیا کہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی بنیاد پر کیس بنایا گیا۔جج اینٹی کرپشن کورٹ محمد مسرور زمان نے کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close