ٹیریان وائیٹ کو بیٹی ڈیکلیئر نہ کرنے کا معاملہ، عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔ یہ بات اہم ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی درخواست قابل سماعت ہونے پر پٹیشنر وکیل سے دوبارہ دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ اسلام آباد کے ایک شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں شہری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائی ہیں،

عمران خان جانتے ہیں ٹیریان سے متعلق ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں اور اس کی بنیاد رکھی ان کے خلاف نااہلی کا مضبوط کیس بنتا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close