وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیک ہونا اہم ایشو ہے، مولانا فضل الرحمان بھی سوچ میں پڑ گئے

ملتان (آئی این پی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کا بیڑاغرق کر دیا، پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک معاہدے کو رول بیک کیا، اسحاق ڈار نے ماضی میں معیشت کو بہتر کیا، ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیراعظم ہائوس سے آڈیو لیک ہونا اہم ایشو ہے،

نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آڈیو کا لیک ہونا انتہائی تشویشناک ہے، وزیر اعظم سے کہوں گا سخت ہاتھ ڈالیں، اسحاق ڈار کے آنے کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے، دفاعی قوت دوسرے درجے کی چیز ہے، چائنا ہم سے ناراض ہوگیا ہے، سی پیک چائنا کی بہت بڑی انویسٹمنٹ تھی،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اسرائیل سے آئی فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے، عمران خان ناا ہل ثابت ہوئے، یہ ہر بات میں جھوٹے ثابت ہوئے، کاغذ لہرا کر عمران خان نے کہا میرے خلاف سازش ہوئی، پی ٹی آئی چیئرمین بتائے وہ ایکس وائی زیڈ کون ہے، ہم نے ان کی حکومت گرا دی تو ان کا ایجنڈا مکمل نہ ہوا، عمران خان پاگلوں کی طرح گلی گلی گھومتے ہیں،پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے سی پیک منصوبے کو رول بیک کیا، انہوں نے ہمارے ملک کے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کو دے دیا، انہوں نے ساری سیاست کرپشن پر کی، عمران خان نے اداروں اور پسیوں کو بھی ضائع کیا، ان کی حکومت نے سی پیک کی خفیہ معلومات امریکا کو دیں، پچھلی حکومت نے سی پیک پر کام روکا جس پر چین ناراض ہوا، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی آڈیو وائرل ہوئی، شوکت ترین چاہتا ہے پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں