وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے عمران خان کا ساتھ دینے کی وجہ بھی بتا دی

لاہور (پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں، شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر قوم کو کیا تحفہ پیش کیا گیا؟پاکستان مسلم لیگ (ن ) والوں کی اصلیت سب کے سامنے ہے اسی لیے میں نے اور مونس نے عمران خان کا ساتھ دیا ۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی اور بیٹے مونس الٰہی کی جانب سے عمران خان کا ساتھ دینے کے حوالے سے گفتگو کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں، شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر قوم کو کیا تحفہ پیش کیا گیا؟ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد تک محدود اس خاندان کو ماڈل ٹاؤن مقدمے میں عمر قید کی سزا ہو گی، بیرون ملک جا کر ایسا لگ رہا ہے شہباز شریف واپسی کی ٹکٹ بھی مانگیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close