شہباز حکومت لڑکھڑا گئی، اہم ترین وزیر اچانک مستعفی

لندن (پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نواز شریف کو پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے نواز شریف سے کہا کہ وزارت آپ نے دی تھی اور یہ آپ کی امانت تھی۔ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ کے اجلاس میں نواز شریف کو استعفیٰ پیش کیا۔

 

 

 

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی سلیمان شہبازکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔دو دن کی طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔اسحاق ڈارمنگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔ملاقات میں نوازشریف نے مشورہ دیا کہ پاکستان جاناہی ہے تو وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ بدھ کو اسحاق ڈارکا پاکستان روانگی کا ٹکٹ کنفرم تھا تاہم اب نوازشریف کی ہدایت و مشورے پر اسحاق ڈار نے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close