سسرالیوں کا بہو پر تشدد، گھر داماد سگا بھائی بھی ملوث، ملزم گرفتار

لاہور(آئی این پی ) سسرالیوں نے گھریلو تنازعے پر بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کرنے والوں میں گھر داماد سگہ بھائی بھی شامل تھا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون پر گھریلو تشدد کا معاملہ پنجاب کے شہر لیہ کے علاقے نواں کوٹ میں پیش آیا جہاں گھر داماد سگے بھائی نے سسرالیوں کے ساتھ ملکر اپنی ہی سگی بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے بہن پر تشدد کرنے والے گھر داماد سگے بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

نواں کوٹ پولیس کو متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درخواست موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر ظہیر عباس نے شکیل، دیور رفیق اور نند نے گھریلو جھگڑے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شکیل متاثرہ خاتون کا سگہ بھائی ہے جو سسرال میں گھر داماد کی حیثیت سے رہ رہا ہے نے بھی اپنی بہن پر تشدد کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کے تشدد سے خاتون کے چہرے اور کان پر شدید چوٹیں آئیں۔ خاتون پر تشدد کی درخواست موصول ہونے پر ایس پی اقبال ٹاون ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او نواں کوٹ امجد جاوید بھٹی کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او امجد جاوید بھٹی کا کہنا ہے کہ نواں کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے متاثرہ خاتون کے بھائیاور گھر داماد شکیل کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، خاتون پر تشدد کرنے والے دیگر ملزمان بھی جلد گرفتار ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close