سارہ قتل کیس، صحافی ایاز امیر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) صحافی اور کالم نگار ایاز امیر کو کینیڈین نژاد بہو سارہ کے قتل کیس میں تحقیقات کے لیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمزی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے،

کالم نگار کو بہو سارہ کے قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کردیا تھا، ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close