پنجاب پولیس کے افسران کو سزا دے دی گئی، کون کون شامل؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس کے سینئر افسران پولیس کا امیج بہتر بنانے کے حوالے سے متحرک ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے اور کرتے ہوئے کام نہ کرنے والے افسران کو سزائیں دینی شروع کر دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال کوثر نے ناقص کارکردگی، نااہلی اور ِمس کنڈکٹ پر ایکشن لیتے ہوئے دوایس ایچ اوز کی تنزلی کر دی۔

جن افسران کو سزا دی گئی ہے ان میں ایس ایچ او مغلپورہ سب انسپکٹر پاشا عمران اور سابق ایس ایچ او ہربنس پورہ سب انسپکٹر صغیر احمد شامل ہیں دونوں افسران کی اے ایس آئیز کے عہدے پر تنزلی کردی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثرنے کہا کہ عوام کی بلا تفریق خدمت جاری رکھیں گےاور تمام ذمہ داران افسران کو احتساب کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close