وزیراعظم کیساتھ واپس جانا ہے یا نہیں، فیصلہ کب ہو گا؟ اسحاق ڈار کا بیان آگیا

لندن(پی این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس جانا ہے یا نہیں، کل فیصلہ ہو گا۔وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔تاہم اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ کل پھر میٹنگ ہو گی، آج فیملی میٹنگ تھی۔ان کا کہنا تھاکہ بدھ کی واپسی کی بکنگ ہے لیکن حتمی فیصلہ کل ہو گا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس جانا ہے یا نہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close