اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد میں شامل ارکان کے اخراجات کس نے برداشت کیے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل ارکان ذاتی جیب سے خرچہ کر رہے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ نے کہا ‘‏جو وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی دورے کے اخراجات بارے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں ان کو بتاتی چلوں کہ شہباز شریف اور ان کی ٹیم جہاں رکے، سب نے سرکاری خزانے سے نہیں بلکہ اپنی جیب سے اخراجات برداشت کئے۔ ‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے ‘ جھوٹ’ پھیلانا بند کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close