لندن میں نواز، شہباز اہم ملاقات میں بڑے عہدے سے متعلق فیصلہ کر لیا گیا

لندن(پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں اہم فیصلے کرلیے گئے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ دعویٰ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات 2گھنٹے سے زیادہ جاری رہی، جس میں اسحاق ڈار اور حسن نواز بھی شریک تھے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک سے لندن پہنچے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close