وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی چھٹی یقینی ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی چھٹی یقینی ہو گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی لندن میں ہوئی ملاقات میں اہم فیصلہ کر لیا گیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ہوئی ملاقات میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار پاکستان واپسی کے بعد آئندہ ہفتے منگل کے روز وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔

 

 

جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ ہوں گے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ موجودہ وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کون سا نیا عہدہ دیا جائے گا۔ اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اور مسلم ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے۔انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے معاملات کو ابھی تک حل ہو جانا چاہئیے تھا۔تمام ثبوت آ چکے ہیں، پانامہ اور ڈان کا ڈرامہ نہ ہوتا تو آج پاکستان کہیں اور کھڑا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلے نوازشریف صاحب نے مجھے پاکستان جانے کی اجازت دی۔ان کے ساتھ قانونی ناانصافیاں ہوئیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سات اکتوبر سے پہلے پہلے پاکستان جانا ہے۔ نوازشریف اور شہباز شریف صاحب جیسا کہیں گے اس حساب سے فیصلہ کروں گا

 

 

میرا خیال ہے شاید میں اگلے ہفتے کے اختتام تک پاکستان چلا جاؤں گا۔میرا سینیٹ کی رکنیت کا حلف بھی التوا ہے وہ بھی لینا ضروری ہے۔سینیٹ کی رکنیت کے حلف کے بعد پارٹی جو ڈیوٹی لگائے گی ادا کروں گا۔ میں دعوؤں پر نہیں کارگردگی پر یقین رکھتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close