گاڑی مالکان ہوجائیں ہوشیار، ملک گیر کریک ڈائون کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ملک بھر میں سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کے متعلق اپنی پالیسی واضح کرے۔وفاقی محتسب کی طرف سے یہ حکم ’اون موشن انویسٹی گیشن‘ کے تحت دیا گیا ہے۔

 

 

 

وفاقی محتسب کو متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ مالاکنڈ ڈویژن اور خیبرپختونخوا کے دیگر کئی علاقوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کھلے عام استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایف بی آر کو حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی محتسب نے سیکرٹری ریونیو ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن (ڈی جی آئی اینڈ آئی)اور چیف کلیکٹر آف کسٹمز خیبرپختونخوا کو بھی اس معاملے میں رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف کلیکٹر کی طرف سے وفاقی محتسب کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 1لاکھ 21ہزار 193نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چل رہی ہیں۔ تاہم یہ عدد اس سے زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ صوبے میں سمگل شدہ گاڑیاں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ بعض رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں اس وقت 2سے 3لاکھ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چل رہی ہیں۔اس کے باوجود صوبے میں گزشتہ ایک سال کے دوران صرف 204گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close