کراچی میں ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون وی لاگ بنا رہی ہے جبکہ ایک شخص مسلسل ان کے تعاقب میں ہے جسے وی لاگر نے کافی دفعہ اگنور کیا لیکن وہ پھر بھی مسلسل انہیں فالو کرتا رہا ۔ اس حوالے سے تازی ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نوٹس لیا تھا۔خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والے ملزم شعیب کو پولیس نے حراست میں لیا جس کے بعد ملزم نے ترک خاتون سے معافی مانگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close