بہوسارہ انعام کا قتل، ایاز امیر اور انکی سابقہ ایلیہ کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی این آئی)بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنوار کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم شاہنواز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزم شاہنواز کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی جس پر جج نے استفسار کیا کہ آپ کو کس لیے ملزم کے والدین کے ورانٹ گرفتاری چاہئیں؟

تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم شاہنواز کے والدین سے تفتیش کرنی ہے، جس پر عدالت نے ملزم شاہنواز کے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔بعد ازاں عدالت نے ملزم شاہنواز کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرتے ہوئے اسے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر بے ہوش کیا اور پھر اسے نہانے والے

ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔خیال رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاوند نے بیوی کو جم کے ڈمبل مار مار موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو بیٹے نے قتل کردیا۔ چک شہزاد فارم ہاوس سے لاش برآمد کر لی گئی۔شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔

پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی بیوی 37سالہ سارہ بی بی کو جم کے ڈمبل سر میں مار مار کے قتل کر دیا،صحافی ایاز میر کا بیٹا چک شہزاد اسلام آباد میں رہائش پذیر تھا جہاں پر قتل کیا گیا.اسلام آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی.ملزم چک شہزاد کے فارم ہاوس نمبر 46 میں رہائش پذیر تھا.چک شہزاد پولیس نے ایاز امیر کے صاحبزادے شاہ نواز امیر کو حراست میں لے لیا۔شاہنواز امیر کی کینیڈین نڑاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔صحافی ایاز امیر کے بیٹے جس کی عمر 37 سال اور اہلیہ کی عمر 37 سال ہے۔شاہ نواز عامر (صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے) نے

اپنی زوجہ سارہ بی بی عمر 37سال کو جِم میں استعمال ہونیوالے dumbbell مار کر قتل کر دیا۔ وقوعہ 23ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد فارم ہاؤس 46میں پیش آیا۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مقتولہ کی لاش تحویل میں لے لی۔سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے نے اپنی اہلیہ کو چک شہزاد فارم ہاؤس میں قتل کر دیا ذرائع کے مطابق 3 ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی اہلیہ دبئی میں جاب کرتی تھیکل ہی واپس پاکستان آئی تھی ملزم کی والدہ بھی ملزم کے ساتھ مقیم تھی والدہ نے ہی پولیس کو بلایا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا سر پر بھاری لوہے سے وار کیا گیا جسکی وجہ سی مقتول بے ہوش ہو گئی اور ملزم نے پانی کے ٹب میں ڈال دیا جسکی وجہ سے سارہ کی جان چلی گئی ملزم شاہنواز نے مقتولہ کو بے ہوش کر کے واش روم میں شاور کھول دیا جہاں پانی میں تڑپ تڑپ کر

جان کی بازی ہار گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو فیس بک پر پسند کیا تھا جس کے بعد نکاح چکوال میں ہوا۔ قتل کی پولیس کو اطلاع شاہنواز کی والدہ نے دی۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں