اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد انہیں وزیر خزانہ لگانے یا نہ لگانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پارٹی پوزیشن واضح کر دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ کا قلم دان لینے کے بعد کام کریں یا اس کے بغیر کام کریں، حکومت ان کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار تصدیق کرچکے ہیں کہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں