بیٹے کے ہاتھوں بہو کا قتل، سینئر صحافی ایاز امیر کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)بیٹے شاہنواز کے ہاتھوں بہو کے قتل پر سینئر صحافی ایاز امیر کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کیا۔نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کو حراست میں لیکر واقعے کی جگہ کا فارنزک بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے

چک شہزاد فام ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔واردات کے وقت بیٹے شاہنواز کے نشے میں ہونے سے متعلق سوال پر ایاز امیر کا کہنا تھا اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ قانونی معاملہ ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے

اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام ا?باد پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیے جائیں گے۔مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close