اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی 72رکنی کابینہ 75سال کی سب سے بڑی کابینہ ہے، یہ ہمیں کہتے ہیں ہمارے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں، یہاں عوام سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اسپیکر صاحب وفد کے ساتھ نیاگرا فال دیکھ کر آئے ہیں، وزیراعظم امریکا میں مبینہ طور پر پانچ ہزار ڈالر یومیہ کرائے والے کمرے میں رہ رہے ہیں جبکہ ملک میں ڈالر مل نہیں رہے ہیں۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ 72رکنی کابینہ کے اوپر وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید بالکل جائز ہے۔پروگرام میں موجود شہزاد اقبال نے کہا کہ عدالت کے جج کو دھمکانا سیاسی نہیں
توہین عدالت تھی جس پر عمران خان نے معافی مانگ لی ہے، عمران خان مستقبل قریب میں توہین عدالت جیسے کسی اقدام سے باز رہیں گے، لیکن وہ عمران خان ہیں کچھ پتا نہیں تھوڑے عرصہ بعد دوبارہ ریڈ لائن کراس کردیں، مظہر عباس نے کہا کہ سیاسی لیڈر جلسوں میں بعض اوقات بہت سی باتیں کرجاتے ہیں بعد میں پچھتاتے ہیں، عمران خان جلسے کے فوری بعد اپنی غلطی تسلیم کرلیتے تو معاملہ یہاں تک نہیں آتا، عمران خان بڑے لیڈر ہیں امید کرتا ہوں وہ عدلیہ اور انتظامیہ کیخلاف جارحانہ بیانات دینے میں احتیاط کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں