آپ کی اصل پریشانی اور خوف5 میں سے ایک نام سے ہے وہ کون ہے بتاتے کیوں نہیں؟ حافظ حمداللہ کا عمران خان سے سوال

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے موصول ہونے والی دھمکی آمیز کال سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آپ کی اصل پریشانی اور خوف 5 میں سے ایک نام سے ہے وہ کون ہے بتاتے کیوں نہیں؟ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ تم سیاسی ہائی جیکر ہو اور پورے سسٹم کو ہائی جیک کرنا چاہتے ہو لیکن پی ڈی ایم مولانا کی قیادت میں آپ کی بلیک میلنگ اور ہائی جیکنگ کی سیاست کا جنازہ بھی پڑھ کے رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close